ایران کے سرکاری میڈیا نے پاسداران انقلاب کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل ناکہ بندی اور امریکی بحریہ کی غیر قانونی کارروائیوں نے صورت حال کو تبدیل کر دیا ہے اور جب تک ایران سے بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر امریکی ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی، آبنائے ہرمز پر سخت کنٹرول اور نگرانی جاری رہے گی۔
- ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوج آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول دوبارہ سنبھال رہی ہے۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے حوالے سے ’بہت اچھی خبر‘ ہے۔ تاہم امریکی صدر نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔
- ایران نے افزودہ یورینیم امریکہ منتقل کرنے کے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کر دی
- امریکہ کی مزید ایک ماہ کے لیے ممالک کو روسی تیل خریدنے کی اجازت
امریکی ناکہ بندی جاری رہنے پر ایک بار پھر آبنائے ہرمز کو بند کر دیا: ایرانی سرکاری میڈیا کا دعوی