ایران کے سرکاری میڈیا نے پاسداران انقلاب کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ایران سے بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر امریکی ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی، آبنائے ہرمز پر سخت کنٹرول اور نگرانی جاری رہے گی۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایران ابھی تک امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور پر رضامند نہیں ہوا۔
- ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوج آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول دوبارہ سنبھال رہی ہے۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے حوالے سے ’بہت اچھی خبر‘ ہے۔ تاہم امریکی صدر نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔
- ایران نے افزودہ یورینیم امریکہ منتقل کرنے کے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کر دی
- امریکہ کی مزید ایک ماہ کے لیے ممالک کو روسی تیل خریدنے کی اجازت
امریکی ناکہ بندی پر آبنائے ہرمز پھر بند، ایران ابھی تک مذاکرات کے اگلے دور پر رضامند نہیں ہوا: ایرانی میڈیا