واٹس ایپ میں نیا سبسکرپشن ماڈل، صارفین کو ماہانہ کتنی رقم ادا کرنی ہوگی؟

image

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے جسے واٹس ایپ پلس کا نام دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد صارفین میں یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ آیا اب ایپ استعمال کرنے کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

یہ سبسکرپشن مکمل طور پر اختیاری ہوگی اور اس سے ایپ کے بنیادی فیچرز جیسے میسجنگ، کالنگ اور پرائیویسی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واٹس ایپ میں صارفین کو اضافی پرسنلائزیشن فیچرز ملیں گے جن میں پیڈ اسٹیکرز، کسٹم تھیمز، رنگ ٹونز، وال پیپرز اور ایپ آئیکنز شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ سبسکرائبرز کو 20 چیٹس پن کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔

قیمت کے حوالے سے ابھی حتمی اعلان نہیں کیا گیا، تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں اس کی ماہانہ فیس تقریباً 230 روپے ہو سکتی ہے، جبکہ دیگر ممالک میں مختلف قیمتیں متوقع ہیں۔

کمپنی ذرائع کے مطابق یہ اقدام میٹا کی مختلف ایپس میں سبسکرپشن ماڈلز متعارف کرانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت پہلے بھی انسٹا گرام جیسے پلیٹ فارمز پر تجربات کیے جا چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق میٹا کی ایپس کو روزانہ اربوں افراد استعمال کرتے ہیں، اور کمپنی کی آمدن میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے بعد نئے ریونیو ماڈلز پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US