چیٹ جی پی ٹی کے امیج جنریشن ٹول میں بڑی اپ ڈیٹ، امیج 2.0 متعارف

image

اوپن اے آئی نے اپنے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے امیج جنریٹر میں اہم اپ ڈیٹ کرتے ہوئے نیا امیج 2.0 ماڈل متعارف کرا دیا ہے جس سے تصاویر بنانے کی صلاحیت پہلے سے زیادہ بہتر اور درست ہو گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق نیا سسٹم صارف کی ہدایات کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ کر مطلوبہ تصویر تیار کرے گا۔ اس نئے فیچر کا اعلان اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو اور ٹیم نے لائیو اسٹریم کے دوران کیا۔

سام آلٹمین نے کہا کہ یہ اپ گریڈ ایک بڑی پیشرفت ہے، جس سے سسٹم زیادہ پیچیدہ اور خوبصورت تصاویر بنانے کے قابل ہو گیا ہے، جیسے ماڈل میں ایک بڑی جست لگائی گئی ہو۔

نئے ماڈل میں سب سے اہم بہتری تصاویر کے اندر ٹیکسٹ کو بہتر انداز میں شامل کرنا ہے جبکہ لے آؤٹ اور اسٹرکچر کو بھی زیادہ درست طریقے سے ہینڈل کیا جا سکے گا۔

مزید یہ کہ اب تصاویر بنانے کا عمل مختلف مراحل میں مکمل ہوگا اور سسٹم آخری مرحلے میں صارف سے حتمی ہدایات لے کر تصویر کو زیادہ بہتر انداز میں تیار کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US