برطانیہ: اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر سخت پابندی کا فیصلہ

image

برطانیہ کی حکومت نے اسکولوں میں اسمارٹ فونز کے استعمال پر باقاعدہ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت کی جانب سے "چلڈرنز ویلبیئنگ اینڈ اسکولز بل" میں ترمیم کی جا رہی ہے تاکہ اس پابندی کو قانونی شکل دی جا سکے اور تمام تعلیمی اداروں پر اس کا اطلاق یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر تعلیم کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلبہ کی توجہ پڑھائی پر مرکوز کرنا اور اسکولوں میں نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے بیشتر اسکول پہلے ہی موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر چکے ہیں تاہم نئی قانون سازی کے بعد یہ پابندی ملک بھر میں لازمی ہو جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US