ٹک ٹاک کا اے آئی میم ری مکسر فیچر ٹیسٹ، اب کمنٹس کا انداز بدل جائے گا

image

ٹک ٹاک نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی ایک نیا فیچر میم ری مکسر متعارف کرانے کی آزمائش شروع کر دی ہے جو ویڈیو شیئرنگ اور کمنٹس کے استعمال کا انداز بدل سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین کی ویڈیوز کو اے آئی کی مدد سے ری مکس کیا جا سکے گا جس میں چہرہ، آواز اور پس منظر تبدیل کر کے نئی تصاویر تیار کی جا سکیں گی۔ یہ تصاویر ویڈیوز کے کمنٹس میں شیئر بھی کی جا سکیں گی۔

مثال کے طور پر اگر کوئی صارف ہوٹل وزٹ کی ویڈیو اپلوڈ کرے تو دیگر صارفین اے آئی کی مدد سے اسے ساحل یا کسی اور جگہ دکھا سکیں گے۔

ٹک ٹاک نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیچر فی الحال تجرباتی مرحلے میں ہے اور محدود صارفین کو دستیاب ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ آپشن بائی ڈیفالٹ آن ہوگا تاہم صارفین اسے بند بھی کر سکیں گے اگرچہ ہر ویڈیو کے لیے الگ سے سیٹنگ تبدیل کرنا پڑے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس فیچر میں مزید تبدیلیاں اور بہتری لائی جا سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US