میٹا کا نیا سسٹم، صارفین کے لیے اکاؤنٹ مینجمنٹ مزید آسان

image

میٹا نے اپنے اکاؤنٹس سینٹر کو اپ گریڈ کرتے ہوئے میٹا اکاؤنٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے کمپنی کی تمام ایپس اور ڈیوائسز تک ایک جگہ سے رسائی ممکن ہوگی۔

کمپنی کے مطابق صارفین اب فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز اور واٹس ایپ سمیت دیگر پلیٹ فارمز کو ایک ہی اکاؤنٹ کے ذریعے منیج کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ اے آئی گلاسز اور میٹا کوئسٹ ہیڈ سیٹس جیسی ڈیوائسز تک بھی اسی پلیٹ فارم سے رسائی دی جائے گی۔ صارفین ای میل، کنیکٹڈ اکاؤنٹس اور سنگل پاس ورڈ جیسے فیچرز کو آسانی سے کنٹرول کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ اپ ڈیٹ مرحلہ وار آئندہ سال تک متعارف کرائی جائے گی جبکہ پیرنٹل کنٹرولز بھی شامل کیے جائیں گے تاکہ بچوں کے اکاؤنٹس کی نگرانی ممکن ہوسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US