کراچی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ پاکستانی انجینئر صالح آصف فوربز کی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، جس کے بعد وہ پاکستان کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
صالح آصف اپنے تین دوستوں کے ہمراہ 'کرسر (Cursor)' نامی ٹیکنالوجی کمپنی کے شریک بانی ہیں، جو مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید کوڈ ایڈیٹنگ ٹول فراہم کرتی ہے۔
نومبر 2025 میں اس کمپنی نے ایک بڑے سرمایہ کاری راؤنڈ کے دوران 2.3 ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کی، جس سے کمپنی کی مجموعی مالیت 29.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
اس جدید ٹیکنالوجی نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی توجہ بھی حاصل کرلی ہے اور ان کی کمپنی اسپیس ایکس نے مستقبل قریب میں 'کرسر' کو 60 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔