پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-3 کو خلا میں کامیابی سے بھیج دیا ہے۔
چین کا تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیے گئے اس سیٹلائٹ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق EO-3 سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، قدرتی آفات سے نمٹنے، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی نگرانی کے لیے جدید امیجنگ ڈیٹا فراہم کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیابی پر سپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چین کے تعاون کو بھی سراہا ہے۔