سندھ بار کونسل میں "وال آف پیس اینڈ صوفی ازم" کا افتتاح

image

وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ بار کونسل میں "وال آف پیس اینڈ صوفی ازم" کا باضابطہ افتتاح کردیا، جس کا مقصد صوفیاء کرام کے امن، محبت اور رواداری کے پیغام کو عام کرنا ہے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ سندھ کی دھرتی صدیوں سے صوفیوں اور امن کا گہوارہ رہی ہے اور صوفی تعلیمات ہی معاشرے میں حقیقی امن و بھائی چارے کی ضامن ہیں۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ صوفی ازم دراصل انسانیت، برداشت اور یکجہتی کا درس دیتا ہے اور وال آف پیس کا قیام اسی روشن روایت کی ایک کڑی ہے جو معاشرے میں رواداری کو فروغ دے گی۔

وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی اصل پہچان امن اور محبت ہے، اور سندھ بار کونسل میں اس دیوار کے افتتاح سے ایک خوبصورت روایت کا آغاز ہوا ہے۔

تقریب میں وکلاء رہنماؤں قربان ملانو، ایاز تنیو، اشتیاق میمن اور دیگر نے بھی شرکت کی اور اس اقدام کو سندھ کے ثقافتی و اخلاقی ورثے کی بقا کے لیے اہم قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US