پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران و جوانوں کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان

image

صدرِ مملکت نے یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کو مختلف فوجی اعزازات دینے کی منظوری دے دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے لیے مجموعی طور پر 23 ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 112 ستارۂ امتیاز (ملٹری)، 128 تمغۂ امتیاز (ملٹری)، 6 تمغۂ بسالت اور 32 امتیازی اسناد عطا کی گئی ہیں۔

ہلالِ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں میجر جنرل سعد العبد، میجر جنرل فہام بن سلطان، میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی، میجر جنرل احمد جواد، میجر جنرل عدنان سلطان، میجر جنرل تجدید ممتاز، میجر جنرل بلال سرفراز خان، میجر جنرل عثمان فاروق کیانی، میجر جنرل خرم شبیر، میجر جنرل محمد سعید انور خان شامل ہیں۔

ہلالِ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں میجر جنرل فیصل سعود، میجر جنرل عابد مظہر، میجر جنرل شہریار منیر حفیظ، میجر جنرل شہریار قریشی، میجر جنرل وقار مظفر، میجر جنرل ناصر علی، میجر جنرل محمد فرید، ریئر ایڈمرل محمد شھنواز خان، ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک، ریئر ایڈمرل سہیل احمد اعظمی، ایئر وائس مارشل فاروق ضمیر آفریدی، ایئر وائس مارشل حکیم رضا اور ایئر وائس مارشل احمد جنید بھی شامل ہیں۔

اسی طرح تمغۂ امتیاز (ملٹری) لیفٹیننٹ کرنلز، میجرز، کمانڈرز، گروپ کیپٹنز اور ونگ کمانڈرز سمیت افسران کو دیا گیا ہے جن میں پاک فوج کی مختلف کورز اور شعبوں کے افسران کے علاوہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے افسران بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمغۂ بسالت کیپٹن شجاعت عباس رضا، کمانڈر علی محمد، لیفٹیننٹ کمانڈر سلمان جاوید، لیفٹیننٹ کمانڈر افتخار احمد، ولادت حسین اور محمد رمضان کو عطا کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 32 افسران و اہلکاروں کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا جن میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے ریئر ایڈمرلز، کموڈورز، کیپٹنز، گروپ کیپٹنز، ونگ کمانڈرز، اسکواڈرن لیڈرز اور فلائٹ لیفٹیننٹس شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی اعزازات حاصل کرنے والوں کا تعلق پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مختلف شعبہ جات سے ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US