کراچی کی تاریخی کاٹن ایکسچینج بلڈنگ اب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا نیا مرکز بنے گی۔
ذرائع کے مطابق، متروکہ وقف املاک ڈیپارٹمنٹ نے کچھ عرصہ قبل اس عمارت کے کرایہ داروں کو غیر قانونی قرار دے کر ایف آئی اے کے تعاون سے عمارت خالی کرائی تھی۔
اب ایف آئی اے کے تمام سرکلز کو اس تاریخی عمارت میں منتقل کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ادارے کے تمام شعبوں کو ایک ہی چھت تلے جمع کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سرکلز کی ایک ہی جگہ منتقلی سے ایف آئی اے کی مجموعی کارکردگی اور آپریشنل صلاحیتوں میں بہتری آئے گی۔