پی ٹی اے ٹربیونل فنانس ممبر کے عدم تقرر کا معاملہ، وزیراعظم عدالت طلب

image

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے ٹربیونل میں فنانس ممبر کی تقرری نہ ہونے کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو ذاتی حیثیت میں 18 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم کو ہدایت کی کہ وہ پیش ہو کر تقرری میں تاخیر کی وضاحت کریں۔ عدالت نے وزیر اعظم ے پرنسپل سیکریٹری اور کابینہ سیکریٹری کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

دورانِ سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ٹربیونل کے لیے ایک ریٹائرڈ جج کو بطور ممبر تعینات کیا جا چکا ہے۔ اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کا رجحان ٹربیونلز کی کارکردگی پر منفی اثر ڈال رہا ہے اور اکثر ریٹائرمنٹ کے بعد ایسی ذمہ داریاں حاصل کی جاتی ہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US