عمران خان کی آنکھ میں چوتھا انجکشن لگادیا گیا، بینائی پہلے سے بہتر قرار

image

اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کیا گیا اور انہیں چوتھا انجکشن لگایا گیا۔

گزشتہ رات اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر ندیم قریشی پر مشتمل ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ طبی طریقہ کار مکمل کیا۔

طبی ماہرین نے پروسیجر کے بعد عمران خان کی بینائی کو پہلے سے بہتر قرار دیتے ہوئے ان کی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی فٹنس رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے جو جیل حکام کو ارسال کی جائے گی، جس کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US