بشکیک: خواجہ آصف کی دفاعی وزراء اجلاس میں اہم سفارتی ملاقاتیں

image

وزیر دفاع پاکستان خواجہ محمد آصف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے دفاعی وزراء اجلاس کے موقع پر اہم سفارتی ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق خواجہ محمد آصف نے اجلاس کے دوران ایران کے نائب وزیر دفاع کے ساتھ ساتھ چین، قازقستان اور تاجکستان کے دفاعی وزراء سے الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں کا مقصد رکن ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانا اور علاقائی سلامتی کے چیلنجز پر مشترکہ حکمت عملی کو فروغ دینا تھا۔

وزیر دفاع کی یہ ملاقاتیں کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والے ایس سی او دفاعی وزراء اجلاس کے موقع پر ہوئیں، جہاں رکن ممالک کے اعلیٰ دفاعی حکام شریک ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US