راولپنڈی: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ”شیک ہینڈز-II“ کا آغاز ہوگیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق 27 اپریل 2026 کو تربیلا میں شروع ہوئی، جس میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور سری لنکن آرمی کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
مشق کے دوران شریک دستے انسداد دہشت گردی آپریشنز سے متعلق اپنے تجربات اور مہارتوں کا تبادلہ کریں گے، جس سے باہمی ہم آہنگی اور آپریشنل صلاحیتوں میں بہتری آئے گی۔