سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے گئے۔
اجلاس کے دوران سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ افسران کو بھاری تنخواہیں اسمگلنگ کی روک تھام اور زیادہ ٹیکس جمع کرنے کے لیے دی جاتی ہیں، مگر اس کے باوجود ٹیکس اہداف حاصل نہیں ہو رہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ سے قبل بھی ایف بی آر کا ٹیکس جمع کرنے کا ہدف 500 ارب روپے کم تھا، اور موجودہ صورتحال میں یہ خسارہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
سینیٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ افسران کو بھاری تنخواہیں دینا درست ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان سے مقررہ اہداف کا حصول بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔