کراچی میں منکی پاکس کا نیا کیس، مجموعی تعداد 9 ہوگئی

image

شہر قائد میں Monkeypox کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق 32 سالہ نوجوان میں گزشتہ روز منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد اسے فوری طور پر Infectious Diseases Hospital Karachi میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ اس کے قریبی رابطوں کا سراغ لگانے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے تاکہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مشتبہ علامات کی صورت میں فوری طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US