انٹرپول نے ملک ریاض اور علی ریاض کے ریڈ وارنٹ جاری کردیے

image

ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کے خلاف اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں انٹرپول نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر دونوں کے ریڈ وارنٹ جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ریڈ وارنٹس ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں مبینہ کرپشن کے کیسز کے سلسلے میں جاری کیے گئے ہیں۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کے خلاف 900 ارب روپے سے زائد مالیت کی کرپشن کے معاملات کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق ریڈ وارنٹس جاری ہونے کے بعد اب انٹرپول کے ذریعے ملزمان کی گرفتاری اور پاکستان منتقلی کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس پیشرفت کو ملک کے احتسابی عمل میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US