چمن بارڈر پر پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی

image

چمن پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے دوران پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی مبینہ بلااشتعال جارحیت کے جواب میں بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چمن سیکٹر میں پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی چوکیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں مخالف عناصر کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق دفاع وطن کے لیے سیکیورٹی فورسز کا عزم غیر متزلزل ہے اور یہ اقدامات ملک کی سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج کا آپریشن ”غضب للحق“ اپنے تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US