صومالیہ کی پاکستانی مغویوں کی رہائی میں تعاون کی یقین دہانی

image

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں 10 پاکستانیوں کے اغوا کے معاملے پر صومالیہ کی حکومت نے پاکستان کو تحریری طور پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق صومالی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مغوی پاکستانی شہریوں کی محفوظ بازیابی اور وطن واپسی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ پاکستان نے یہ معاملہ باضابطہ طور پر صومالی حکام کے ساتھ اٹھایا تھا۔

یاد رہے کہ بحری جہاز صومالی قزاقوں کے قبضے کے بعد 10 سے زائد پاکستانی عملہ یرغمال ہے جن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب مغویوں کے اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور انہوں نے حکومت سے فوری اقدامات اور اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US