وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں کثیرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر خطے میں امن و استحکام اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کوششیں قابلِ قدر ہیں اور ایرانی قوم پاکستانی بھائیوں کی شکر گزار ہے۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔