خریف سیزن میں سندھ کو 29 پنجاب کو 31 فیصد کم پانی ملے گا

image

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے رواں سال خریف سیزن کے دوران سندھ اور پنجاب کو پانی کی فراہمی میں نمایاں کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ارسا کے مطابق سندھ کو 29 فیصد جبکہ پنجاب کو 31 فیصد کم پانی ملنے کا امکان ہے۔

ارسا کی ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس کے جاری کردہ منٹس کے مطابق اکتوبر 2025 سے مارچ 2026 کے دوران 20.356 ملین ایکڑ فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کوٹری کے مقام سے نیچے پانی کا اخراج 5.596 ملین ایکڑ فٹ رہا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ مقدار 0.470 ملین ایکڑ فٹ تھی۔

حکام نے مزید بتایا کہ 20 مارچ 2026 تک صوبوں کی جانب سے پانی کا استعمال طے شدہ منصوبہ بندی سے کم رہا۔ ارسا نے 2026 میں پانی کی مجموعی دستیابی سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ ارسا ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے قبل تمام متعلقہ فریقین کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے تاکہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US