وزارت پیٹرولیم نے ملک بھر میں نئے گیس کنکشنز کے اجرا پر دوبارہ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ پابندی گھریلو اور کمرشل دونوں صارفین پر لاگو ہوگی جس کے تحت نئے گیس کنکشن جاری نہیں کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ حکومت نے چند ماہ قبل ہی نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کی تھی تاہم اب ایک بار پھر یہ پابندی بحال کر دی گئی ہے۔