وفاق کا خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو اضافی گیس فراہمی سے انکار

image

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو اضافی گیس فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں صوبے میں سی این جی کی بندش اور گیس کی فراہمی کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزمل اسلم نے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا کہ سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر بھی متاثر ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں پہلے ہی گیس کی شدید کمی کا سامنا ہے، اس لیے موجودہ حالات میں خیبر پختونخوا کو اضافی گیس فراہم کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اگر اضافی گیس دستیاب ہوئی تو سی این جی سیکٹر کے لیے فراہمی پر غور کیا جا سکتا ہے۔

بعدازاں صوبائی مشیر خزانہ نے اس معاملے سے متعلق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھی آگاہ کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US