پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

image

آج یکم مئی کو مزدورں کا عالمی دن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا جا رہا ہے۔ یہ دن 1886 میں امریکی شہر شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ملک بھر میں سیاسی، سماجی اور مزدور تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں، سیمینارز اور جلسے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ان تقریبات میں مقررین شکاگو کے محنت کشوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کر رہے ہیں۔

یومِ مزدور اس عزم کی یاد دہانی ہے کہ دنیا بھر میں محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور انہیں بہتر حالاتِ کار فراہم کیے جائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US