پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی افواہیں بے بنیاد قرار

image

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے نے ملک بھر میں ہڑتال کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پیٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سے 5 مئی تک پیٹرول پمپس کی بندش سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور عوام بلا خوف و خطر پیٹرولیم مصنوعات حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پیٹرول کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے اور ہڑتال سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کا ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ مالکان ہڑتال کی حمایت نہیں کرتے، لہٰذا عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور اطمینان کے ساتھ معمول کے مطابق پیٹرول پمپس سے سہولت حاصل کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US