چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور ان کے خلاف چلائی جانے والی مہم ناکام ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دے رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ پارٹی میں کسی قسم کا فارورڈ بلاک موجود نہیں ہے اور سہیل آفریدی کو مکمل سیاسی و تنظیمی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف مہم چلانے والے عناصر کو مایوسی ہوگی اور وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل شیر افضل مروت نے سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔