اویس لغاری نے کہا ہے کہ ایل این جی گیس کی فراہمی کے بعد ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر توانائی نے بتایا کہ گزشتہ چند روز سے عوام کو لوڈ مینجمنٹ کا سامنا تھا تاہم اب ایل این جی کی آمد کے بعد بجلی کی صورتحال بہتر ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پن بجلی کی پیداوار بڑھ کر 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ پہلے یہ تقریباً ایک ہزار میگاواٹ تھی۔ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے فرنس آئل اور دیگر ایندھن سے چلنے والے پلانٹس بھی استعمال کیے گئے۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مہنگی گیس خریدنا پڑی کیونکہ قطر سے گیس کی فراہمی متاثر تھی تاہم اب امید ہے کہ بجلی کی صورتحال مستحکم رہے گی اور صارفین کو ریلیف ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 32 ہزار میگاواٹ ہے اور مختلف اوقات میں اس میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے جبکہ ڈیمز سے پانی کے اخراج کا فیصلہ صوبوں کی ضروریات کے مطابق کیا جاتا ہے۔