اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، ڈھائی لاکھ افراد کی شرکت متوقع

image

وفاقی دارالحکومت میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری ہے جس میں ملک بھر سے ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اجتماع کا اختتام اتوار کی صبح خصوصی دعا کے ساتھ ہوگا۔

اجتماع کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے جامعہ ابوالقاسم تبلیغی مرکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر رائیونڈ اور پنڈی تبلیغی مرکز کے اکابرین نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر داخلہ نے منتظمین کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اجتماع کے لیے مؤثر سیکیورٹی اور ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے اور شرکاء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ تبلیغی اجتماع کے منتظمین کو پولیس لائنز میں خصوصی لیکچر کے لیے مدعو کیا جائے گا تاکہ باہمی تعاون مزید بہتر بنایا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US