پی ٹی آئی اگر نیا وزیراعلیٰ لانا چاہتی ہے تو یہ ان کا فیصلہ ہے، رانا ثناء اللہ

image

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال میں بعض شخصیات کے مؤقف میں تبدیلی کے باعث اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر نیا وزیراعلیٰ لانا چاہتی ہے تو یہ ان کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے اور ایران و امریکا کشیدگی میں بھی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اعلیٰ سطح پر رابطوں میں ہے تاکہ کشیدگی کم ہو اور آبنائے ہرمز کھلی رہے۔

رانا ثناء اللہ نے توانائی بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی ذخیرہ کرنے کی محدود صلاحیت کے باعث بعض اوقات لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ہے جبکہ حکومت سولر توانائی کے فروغ کے حق میں ہے لیکن گرڈ پر بوجھ کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US