بحرین کے لیے ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد کو آف لوڈ کردیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافروں نے ابتدائی طور پر رشتہ داروں کے ذریعے روزگار حاصل کرنے کا دعویٰ کیا، تاہم تفصیلی جانچ کے دوران ان کے بیانات غلط اور گمراہ کن ثابت ہوئے۔ بعد ازاں کچھ مسافروں نے ایجنٹس کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ تمام مسافروں کی ایک ہی فلائٹ پر مشکوک بکنگ کی گئی تھی جبکہ وہ اپنی ملازمت کی نوعیت اور مکمل تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔
مزید یہ کہ کسی بھی مسافر کے پاس فارن سروس ایگریمنٹ موجود نہیں تھا جس پر انہیں آف لوڈ کر دیا گیا۔ایف آئی اے نے ہدایت کی ہے کہ مسافر بیرون ملک سفر سے قبل تمام قانونی تقاضے مکمل کر کے امیگریشن کلیئرنس حاصل کریں۔