اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کیس کا ٹرائل دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
عدالت کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فیصلے میں قرار دیا کہ ٹرائل کورٹ کے جج پر لگائے گئے جانبداری اور بدتمیزی کے الزامات بےبنیاد ہیں۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے پیش کیے گئے اعتراضات کسی ٹھوس شواہد پر مبنی نہیں تھے اس لیے کیس کی منتقلی کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔فیصلے کے بعد ثنا یوسف کیس کا ٹرائل متعلقہ عدالت میں ہی جاری رہے گا۔