ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل

image

پاکستانی سفارتخانے میں پاسپورٹ سروس کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاسپورٹ سروس کی معطلی تکنیکی خرابی کے باعث کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاسپورٹ پراسیسنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

سفارتخانے نے ابوظبی میں مقیم پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاسپورٹ کے لیے آن لائن درخواست جمع کرائیں اور مزید رہنمائی کے لیے سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔

سفارتی حکام کے مطابق سروس کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں اور جلد بحال کیے جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US