معرکہ حق کے بعد پاکستان کا سفارتی مقام مزید مستحکم ہوگیا، عطاء اللہ تارڑ

image

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا میں امن کے علمبردار کے طور پر ابھرا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف عسکری نہیں بلکہ سفارتی محاذ پر بھی حاصل کی گئی جس کے بعد پاکستان کا عالمی تشخص مزید مضبوط ہوا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ کے مطابق پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر دہشت گردی کے واقعات پر ہمیشہ تشویش کا اظہار کیا اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا، تاہم بعض معاملات پر بھارت کی جانب سے کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دے رہا ہے اور ملک کا ہر طبقہ اس جدوجہد سے متاثر ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر اپنا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا ہے اور بیانیے کی جنگ میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US