پرانی تین پہیوں والی گاڑی میں 14 ہزار میل کا حیران کن سفر، نیا عالمی ریکارڈ قائم

image

برطانوی شہری اولی جنکس اور کینیڈین شہری سیتھ اسکاٹ نے ایک غیر معمولی مہم کے دوران پرانی تین پہیوں والی گاڑی ریلائینٹ روبن کے ذریعے لندن سے جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن تک تقریباً 14 ہزار میل (22,500 کلومیٹر) کا سفر مکمل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منفرد سفر 22 ممالک پر مشتمل راستے سے گزرتے ہوئے 120 دن سے زائد عرصے میں مکمل کیا گیا۔

نوجوانوں نے اپنی گاڑی کو محبت سے شیلا کا نام دیا تھا، جو اپنی کمزور ساخت اور بار بار خرابی کے باوجود اس طویل اور مشکل سفر میں ان کا ساتھ دیتی رہی۔

سفر کے دوران دونوں مسافروں کو مختلف خطرناک علاقوں، صحراؤں، پہاڑوں اور جنگلات سے گزرنا پڑا، جبکہ متعدد مقامات پر گاڑی خراب بھی ہوئی، تاہم مقامی افراد اور مکینکس کی مدد سے سفر جاری رکھا گیا۔

اولی جنکس اور سیتھ اسکاٹ کا کہنا ہے کہ یہ مہم ناممکن کو ممکن بنانے کی ایک زندہ مثال ہے۔سفر مکمل ہونے کے بعد گاڑی کو نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے جبکہ اسے مستقبل میں میوزیم منتقل کرنے کا بھی منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US