یوٹیوب کا بڑا اعلان، پکچر اِن پکچر فیچر اب تمام صارفین کے لیے دستیاب

image

یوٹیوب نے موبائل صارفین کے لیے ایک اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اب ویڈیوز کو دیگر ایپس استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکے گا۔

کمپنی کے مطابق پکچر اِن پکچر (PiP) موڈ اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جو پہلے صرف پریمیئم صارفین تک محدود تھا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین یوٹیوب ایپ سے باہر نکل کر بھی ویڈیو کو ایک چھوٹے منی پلیئر میں دیکھ یا سن سکیں گے جس سے ملٹی ٹاسکنگ آسان ہو جائے گی۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ یہ فیچر مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کو آئندہ مہینوں میں فراہم کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین طویل ویڈیوز کو PiP موڈ میں دیکھ سکیں گے تاہم میوزک ویڈیوز پر یہ سہولت محدود رہے گی، جبکہ پریمیئم صارفین کے لیے یہ فیچر ہر قسم کے مواد پر دستیاب ہوگا۔صارفین اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ہوم بٹن دبا کر یا اسکرین سوائپ اپ کر کے ویڈیو کو منی پلیئر میں تبدیل کر سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US