گوگل کی جانب سے گوگل کروم کی نئی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری

image

گوگل نے اپنے مقبول ویب براؤزر کروم میں موجود سیکیورٹی خطرات کو دور کرنے کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے۔

کمپنی کے مطابق تازہ ورژن میں تقریباً 30 سیکیورٹی خامیوں کو ختم کیا گیا ہے جن میں سے 4 کو انتہائی سنگین قرار دیا گیا تھا۔ یہ خامیاں براؤزر کے مختلف حصوں کو متاثر کر سکتی تھیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں 50 سے 60 فیصد صارفین انٹرنیٹ براؤزنگ کے لیے گوگل کروم استعمال کرتے ہیں اس لیے ایسی کمزوریاں صارفین کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ کروم عام طور پر خودکار طریقے سے اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے تاہم صارفین دستی طور پر بھی اپ ڈیٹ چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے براؤزر کے مینو میں جا کر About Chrome کے آپشن پر کلک کریں جہاں اپ ڈیٹ دستیاب ہونے کی صورت میں خود بخود ڈاؤن لوڈ شروع ہو جائے گی۔

اپ ڈیٹ مکمل ہونے کے بعد براؤزر کو ری اسٹارٹ کرنے سے نئی سیکیورٹی فیچرز فعال ہو جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US