وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو بین الاقوامی صورتحال اور حکومتی امور سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کو ایسی پالیسیاں اپنانی چاہئیں جن کے ذریعے مہنگائی کو مؤثر طور پر کنٹرول کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف دینا اور ان کی مشکلات میں کمی لانا ہونی چاہیے۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، جبکہ مجموعی سیاسی و انتظامی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔