ریڑھی گوٹھ کے قریب کھڈی کریک میں لانچ الٹ گئی، 18 ماہی گیروں کو بچالیا گیا، ایک ڈوب گیا

image

کراچی میں ابراہیم حیدری ریڑھی گوٹھ کے قریب کھڈی کریک میں ماہی گیروں کی لانچ الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد موقع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لانچ پر سوار 18 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے، تاہم ایک شخص کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والے ماہی گیر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US