وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت بھارت کی پراکسی بنا ہوا ہے اور بھارت وہاں سے پاکستان کے خلاف پراکسی وار کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور افغان طالبان کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے جبکہ پاکستان ایک اچھے ہمسائے کی طرح خطے میں امن کا خواہاں ہے، اس لیے ہمیں ذاتی مفادات کے بجائے قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو شکست دے کر اس کا غرور مٹی میں ملایا ہے، اب بھارت دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔