پاکستان نے ڈیجیٹل مہارتوں کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 70 سے زائد ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے زیر انتظام سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی نے عالمی سطح پر منعقد ہونے والے سسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کی 500 سے زائد بین الاقوامی آئی ٹی اکیڈمیز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ایس سی او حکام کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 سے زائد آئی ٹی سیٹ اپس کے قیام نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
سیسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ 2026 میں یہ کامیابی پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل اور آئی ٹی شعبے میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا واضح ثبوت قرار دی جا رہی ہے۔