محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی آج بھی شدید گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب صرف 7 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شمال مغرب سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید گرمی میں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، زیادہ پانی کا استعمال کریں اور باہر نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔