مفتیٔ اعظم فلسطین پانچ روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

image

مفتیٔ اعظم فلسطین الشیخ محمد احمد حسین اور قاضی القضا ڈاکٹر محمود الہباش پانچ روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

وفد کے اسلام آباد پہنچنے پر حافظ طاہر محمود اشرفی اور دیگر ذمہ داران نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران دونوں رہنما 6 مئی کو وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی عالمی پیغامِ اسلام کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر مفتیٔ اعظم فلسطین نے پاکستان کی حکومت، مسلح افواج اور عوام کی جانب سے فلسطین کے مؤقف کی مسلسل حمایت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے صدر، وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام کی حمایت کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین کے عوام کے درمیان محبت اور اخوت کا رشتہ مضبوط اور دیرینہ ہے، اور پاکستان آمد پر انہیں دلی مسرت ہوئی ہے۔ اپنے دورۂ پاکستان کے دوران وفد صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US