لاہور ہائیکورٹ: میشا شفیع کو 50 لاکھ ہرجانے کا فیصلہ مشروط طور پر معطل

image

لاہور ہائیکورٹ نے گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانے سے متعلق سیشن کورٹ کے فیصلے کو مشروط طور پر معطل کر دیا ہے تاہم مکمل معطلی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ میشا شفیع جرمانے کی نصف رقم نقد جمع کرائیں جبکہ باقی رقم کے لیے ضمانتی بانڈز جمع کروائے جائیں۔

عدالت نے مزید سماعت کے لیے گلوکار علی ظفر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ سیشن کورٹ نے ہتکِ عزت کے دعوے میں علی ظفر کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھاجس کے خلاف انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US