پی آئی اے بورڈ اجلاس کی تاریخ و ایجنڈا تبدیل

image

پی آئی اے کے اہم بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی تاریخ اور ایجنڈا تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب پی آئی اے کا بورڈ اجلاس 8 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جبکہ اس سے قبل یہ اجلاس 30 اپریل کو طلب کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پہلے اجلاس کے ایجنڈے سے 2025 کے 9 ماہ کے مالی حسابات کے جائزے کو نکال دیا گیا تھا تاہم اب اسے دوبارہ 8 مئی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2025 کے مالی حسابات کی منظوری پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US