لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ون وہیلنگ کے دوران موٹرسائیکل کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان ون وہیلنگ کر رہا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل کے انجن میں ناگہانی طور پر آگ لگ گئی، جس نے قریب موجود افراد کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کی مدعیت میں ذمہ دار موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے فرار ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔