اوپن اے آئی نے اپنے مقبول اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے یوزر انٹرفیس میں ایک اہم مگر خاموش اپ ڈیٹ متعارف کرا دی ہے جس سے صارفین کے لیے مختلف ماڈلز کا استعمال مزید آسان ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ تبدیلی چیٹ جی پی ٹی کے پلس، پرو اور بزنس پلانز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کی گئی ہے جہاں اب ماڈلز کو تبدیل کرنے کا آپشن زیادہ نمایاں اور آسان بنا دیا گیا ہے۔
نئے فیچر کے تحت صارفین اب فوری نتائج کے لیے "انسٹنٹ" اور تفصیلی و جامع جوابات کے لیے "تھنکنگ" موڈ کا انتخاب کر سکتے ہیں جبکہ "کنفیگر" آپشن میں سسٹم خودکار طور پر صارف کے کام کے مطابق بہترین ماڈل منتخب کرتا ہے۔
اس سے قبل یہ آپشنز مینیو میں چھپے ہوتے تھے اور اکثر صارفین کو ان کا علم نہیں ہوتا تھا تاہم اب انہیں براہ راست پرامپٹ لکھنے کی جگہ کے قریب فراہم کر دیا گیا ہے۔اس اپ ڈیٹ سے صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال مزید مؤثر اور آسان ہو جائے گا۔