ویتنام سے چلنے والی ایک نئی سائبر مہم میں گوگل کے ایپ شیٹ پلیٹ فارم کو ’فِشنگ ریلے‘ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے جعلی ای میلز کے ذریعے فیس بک اکاؤنٹس ہیک کیے جا رہے ہیں۔
سیکیورٹی کمپنی گارڈیو نے اس مہم کو اکاؤنٹ ڈمپلنگ کا نام دیا ہے جس کے تحت ہیک کیے گئے اکاؤنٹس کو غیر قانونی آن لائن مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک تقریباً 30 ہزار فیس بک اکاؤنٹس اس مہم کا شکار بن چکے ہیں۔ سیکیورٹی ماہر شیکڈ چین کا کہنا ہے کہ یہ ایک منظم اور جدید آپریشن ہے، جس میں لائیو کنٹرول پینلز، جدید حفاظتی نظام کو بائی پاس کرنے کے طریقے اور مسلسل اپڈیٹس شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ مہم اس بات کی واضح مثال ہے کہ سائبر جرائم پیشہ عناصر نئے طریقوں کے ذریعے صارفین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر کے انہیں بلیک مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں۔