قزاقوں نے جہاز کی لوکیشن تبدیل کر دی،11 پاکستانیوں سمیت تمام عملہ خیریت سے

image

صومالی بحری قزاقوں اور آنر 25 نامی جہاز کے مالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جبکہ صومالیہ کی حکومت نے پاکستان سے رابطہ کرکے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ /p>

شپنگ ذرائع کے مطابق جہاز میں موجود 11 پاکستانیوں سمیت تمام یرغمالی محفوظ ہیں۔ صومالی حکام کے دو جہاز مسلسل بحری قزاقوں کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ قزاقوں نے جہاز کی لوکیشن بھی تبدیل کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بحری قزاق محفوظ راستہ چاہتے ہیں جس پر صومالی حکومت کو پیش رفت کی امید ہے۔ دوسری جانب بعض پاکستانی خاندانوں نے ایک این جی او کے ذریعے قزاقوں سے رابطے کی کوشش کی ہے۔

صومالی حکام نے پاکستانی خاندانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بحری قزاقوں سے براہ راست رابطہ نہ کریں اور معاملہ حکومتی سطح پر ہی حل ہونے دیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US